انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023ء کے دوسرے میچ میں ٹیم پاکستان میں ایک بڑی تبدیلی کا امکان سامنے آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم حیدر آباد دکن میں سری لنکا کے خلاف میگا ایونٹ کے 10 اکتوبر کے میچ میں اپنی پلیئنگ الیون میں ایک بڑی تبدیلی کرسکتی ہے.ذرائع کے مطابق حیدر آباد میں ٹریننگ سیشن کے موقع پر پلیئنگ الیون پر تبادلہ خیال کیا گیا، امکان ہے کہ اوپنر فخر زمان کی جگہ عبداللّٰہ شفیق کو ٹیم میں شامل کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق سری لنکا کے خلاف پاکستان کی ممکنہ الیون میں امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، بابر اعظم، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، حارث رؤف، شاہین آفریدی اور حسن علی شامل ہوں گے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا.