لندن(این این آئی)سمندری طوفان ملٹن کیٹیگری 4 سے 5 میں تبدیل ہونے کے بعد تیزی سے امریکی ریاست فلوریڈا کی طرف بڑھ رہا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق طوفان ملٹن بدھ کو پوری طاقت کے ساتھ شہر ٹمپا بے سے ٹکرائے گا۔گورنر ڈی سینٹیس اور صدر بائیڈن نے فلوریڈا کے لیے ہنگامی الرٹ کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے طوفان کے پیشِ نظر 5 لاکھ افراد کو نقل مکانی کا حکم دیا ہے۔سمندری طوفان ملٹن کے زیرِ اثر 285 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ سمندر میں 12 فٹ اونچی لہریں موجود ہیں۔