سوڈان ، دارفور میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے  درمیان  لڑائی میں13بچے ہلاک، 4 زخمی

Oct 09, 2024

خر طوم  (اے پی پی)سوڈان کی شمالی ریاست دارفور میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے  درمیان  لڑائی میں 13 بچے ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔  اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسف نے اپنے بیان میں کہا کہ بچوں کی عمریں 6 سے 17 سال کے درمیان تھیں۔سوڈان میں یونیسف کے نمائندے شیلڈن یٹ نے بچوں پر اس حملے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگوں یا خانہ جنگی میں بچوں کا کوئی قصور نہیں ہوتا، لیکن سوڈان میں تنازعات کے بڑھنے سے سب سے زیادہ نقصان بچے ہی اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لڑائی کے دوران عام سڑکوں، محلوں، گلیوں اور گھروں میں ہر جگہ بچوں کا تحفظ کیا جانا چاہیے۔اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق سوڈان میں آپسی جنگ کے  شروع ہونے کے بعد سے اب تک  20 ہزار افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے مابین جنگ  کے باعث ایک کروڑ سے زیادہ افراد   بے گھر ہو گئے ہیں، جن میں 24 لاکھ    وہ افراد بھی شامل ہیں جنہوں نے پڑوسی ممالک اور دیگر ریاستوں کا رخ کیا تھا۔

مزیدخبریں