پشاور(این این آئی)خیبرپی کے حکومت پر سرکاری وسائل استعمال کرنے والوں کو مشیر اطلاعات خیبرپی کے بیرسٹر سیف نے چیلنج دے دیا۔اپنے ایک بیان میں صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سمیت کوئی بھی پارٹی خیبرپی کے میں جلسہ یا ریلی کی ہمت کرے، جلسے کے لیے اجازت، میدان اور متعلقہ سہولیات ہم فراہم کریں گے۔