کراچی، ایم ڈی کیٹ کا پرچہ آئوٹ ہونے کیخلاف طلبہ، والدین اور ڈاکٹرز کا احتجاج 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم ڈی کیٹ کا پرچہ آؤٹ ہونے کے خلاف طلبہ، والدین اور ڈاکٹرز نے احتجاج کیا۔سول ہسپتال سے منسلک ڈاؤ یونیورسٹی کے باہر احتجاج میں متاثرہ امیدوار، والدین، ڈاکٹرز اور سماجی رضاکاروں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے نتائج منسوخ کر کے دوبارہ ایم ڈی کیٹ 2024ء کے انعقاد، پرچہ آؤٹ کرنے والے مافیا کے خلاف قانونی کارروائی کامطالبہ کردیا۔

ای پیپر دی نیشن