لوساکا (اے پی پی)افریقی ملک زیمبیا کے ضلع ممبوا میں کان منہدم ہونے سے 10 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق وسطی صوبے کے پولیس کمشنر چیریٹی منگنگا چندا نے کہا کہ یہ حادثہ گزشتہ صبح کو پیش آیا جس کے باعث 10 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملبے میں پھنسے باقی کان کنوں کو نکالنے کی کوششیں ابھی تک جاری ہیں جبکہ پولیس دیگر متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر یہ معلوم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے کہ حادثے کے وقت کان میں کتنے افراد موجود تھے۔زیمبیا کے صدر ہاکایندا ہیچلیما نے واقعہ کو افسوسناک قرار دیا اور اس تشویش کا اظہار کیا کہ ملک میں غیر قانونی کان کنی کی سرگرمیوں کی وجہ سیانسانی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے۔
زیمبیا، کان منہدم ہونے سے 10افراد ہلاک، 5 افراد زخمی
Oct 09, 2024