لاہور( این این آئی)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور24گھنٹوں کے دوران مزید576ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ترجمان کے مطابق 164ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے 23کو گرفتار کرا دیا گیا ۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 551ڈومیسٹک،17کمرشل اور8زرعی کنکشنز تھے جنہیںمنقطع کرکے ڈیٹکشن بل کی مد میں 440015 یونٹس چارج کیے گئے جن کی مالیت 2 کروڑ28 لاکھ34 ہزار354 روپے بنتی ہے۔
لیسکو: 576ملزم بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،23افرادکیخلاف مقدمہ درج
Oct 09, 2024