کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان میں اعلیٰ افسران کی ترقیاں حساس ادارے کی تصدیق سے مشروط کر دی گئیں۔محکمہ نظم و نسق کے نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 19 اور اوپر کے افسران کی ترقیاں حساس ادارے کی تصدیق کے بعد ہوں گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گریڈ 17 کے افسران کی تعیناتی بھی حساس ادارے کی تصدیق کے بعد ہو گی۔