دادو(این این آئی)دادو کے علاقے کاچھو میں خناق کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور دو روز کے دوران چار بچے دم توڑ گئے جب کہ کئی اس میں مبتلا ہیں۔تفصیلات کے مطابق کاچھو کے علاقے میں خناق کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور دو روز کے دوران چار بچوں کی اموات ہوچکی ہیں اور کئی بچے اس مرض میں مبتلا ہیں۔خناق کی وبا میں مبتلا متعدد بچوں کو علاج کے لیے دادو سے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے ڈی ایچ او ڈاکٹر سید امداد علی شاہ نے دو بچوں کے خناق سے ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں جب کہ خناق میں مبتلا بچوں کے خون کے نمونے حاصل کی گئے ہیں۔