لاہور+اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+ خبرنگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ارکان جماعت کی آراء اور مشاورت کی روشنی میں صوبائی امرا کا تقرر کیا ہے جماعت اسلامی کے دستور کے مطابق صوبائی امرا کی مدت تین سال ہو گی صوبائی امرا ء کی یکم نومبر 2024سے 31اکتوبر 2027تک تقریری کی گئی ہے تفصیلات کے مطابق محمد جاوید قصوری کو جماعت اسلامی وسطی پنجاب، ظفر اقبال کو جماعت اسلامی جنوبی پنجاب اور ڈاکٹر طارق سلیم کو جماعت اسلامی پنجاب شمالی کا امیر مقرر کیا گیا ہے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کو صوبہ بلوچستان، پروفیسر محمد ابراہیم کو صوبہ خیبرپختونخوا جب کہ کاشف سعید شیخ صوبہ سندھ کا امیر مقرر کیا گیا ہے۔