گجرات (نامہ نگار) مسلم لیگ کے مرکزی راہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ این اے 62 میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے خبریں چل رہی ہیں میں آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ جنرل الیکشن ہوں یا ضمنی الیکشن جب ہوں گے قریب وقت میں فیصلہ کرینگے کہ کیا کرنا ہے۔ مسلم لیگ کے قائد چوہدری شجاعت حسین کی طرف سے چوہدری الیاس کی نا اہلی کا ریفرنس دائرکر رکھا ہے اور آئینی ترمیم میں ووٹ کے حوالے سے سب کچھ ہو رہا، اگرآئینی ترمیم کا معاملہ کھٹائی میں پڑ جاتا ہے تو دئیے گئے ریفرنس کو ہم واپس بھی لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی الیکشن ہو، چوہدری شجاعت حسین کی سربراہی میں میدان ہم ہی ماریں گے وہ جس کے کندھے پر ہاتھ رکھ دینگے ایم این اے وہی ہو گا۔