کراچی(سٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر عارف علوی کا کلینک سیل کرنے کے کیس میں عبوری ریلیف کے لیے ناظر ہائی کورٹ کو کمشنر مقرر کر دیا۔ منگل کوعارف علوی کے اہلِ خانہ کی فوری سماعت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ناظر کی موجودگی میں آفس سے ضروری ریکارڈ نکالنے کی اجازت دے دی۔