محکمہ خزانہ نے لائیو سٹاک کیلئے  4  ارب  20 کروڑ کے فنڈزجاری کر دئیے

لاہور( این این آئی)محکمہ خزانہ نے محکمہ لائیو سٹاک کے شعبے کیلئے 4ارب 20کروڑ روپے جاری کر دئیے، دیگر محکموں کے لئے بھی بجٹ جاری کر دیا گیا ،یہ بجٹ تنخواہوں، بلوں کی ادائیگی، پٹرول اور آپریشنل اخراجات کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ ڈویژنل کمشنرز کو سٹاف کے اخراجات کیلئے 28کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کو 32ارب روپے اور محکمہ پرائمری ہیلتھ کو 1ارب 20کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔محکمہ خزانہ کی جانب سے سیکنڈ کوارٹرز کا بجٹ جاری کیا گیا ہے جو کہ صحت اور لائیو سٹاک کے شعبے میں خدمات کی بہتری کے لیے اہم قدم ہے۔

ای پیپر دی نیشن