لندن (عارف چودھری) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے لندن میں کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن (سی پی اے) کے سیکرٹری جنرل مسٹر سٹیفن ٹویگ سے ملاقات کی۔ برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ بانی رکن کے طور پر پاکستان دولت مشترکہ کی بنیادی اقدار کی مکمل تائید کرتا ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی فروری 2025 میں کامن ویلتھ پارلیمنٹیرینز کے لیے علاقائی کانفرنس کا انعقاد کرے گی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے سیکرٹری جنرل سی پی اے کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ ملک احمد خان نے بتایا کہ پہلی مرتبہ پنجاب اسمبلی نے پارلیمانی ڈویلپمنٹ یونٹ قائم کیا جو پارلیمانی کارروائی کے انعقاد پر 2 ماہ کا لازمی کورس کراتا ہے۔ سیکرٹری جنرل سی پی اے مسٹر سٹیفن ٹوئگ نے سپیکر پنجاب اسمبلی کے اقدامات کو سراہا۔