پشاور(این این آئی) پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیس میں پشاور ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل کو 27 اے کا نوٹس جاری کر دیا۔چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار نے اپنے دلائل میں کہا عدالت اگر اتنا حکم کرے کہ اس درخواست پر فیصلے تک کوئی آئینی پیکج نہ لایا جائے۔