اسلام آباد(وقار عباسی)وفاقی حکومت نے سب اچھا کی رپورٹ دینے اور مظاہرین کو روکنے کے لیئے مناسب اقدامات کرنے میں ناکام ہونے پر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے اعلی حکام کے خلاف کاروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی رپورٹ پر وفاقی حکومت نے گذشتہ روز ہونے والے واقعات اور مظاہرین کو شہر کے اہم مقامات تک آسانی سے رسائی دینے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے وزارت داخلہ کو آگاہ کردیا گیا ہے اسلام آباد پولیس کے اعلی افسران نے مناسب اقدامات نہیں کیئے جس کے باعث ہزاروں مظاہرین بلا روک ٹوک ڈی چوک اور دیگر مقامات تک پہنچے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا ذرائع کے مطابق ایس ای او کانفرنس کے پولیس اور انتظامیہ کے اعلی افسران کو فوری طور پر تبدیل کیے جانے کا بھی امکان ہے۔