لاہور ( این این آئی) انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ نو مئی کے مقدمات میں عمر ایوب، اسد عمر سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔انسداد دہشت گرد عدالت لاہور میں سانحہ 9مئی کے مقدمات میں ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔اس موقع پر عمر ایوب، اسد عمر، علیمہ خانم، عظمیٰ خان، حافظ فرحت، اعظم سواتی، بلال اعجاز، علی امتیاز کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی۔
9 مئی مقدمات میں عمر ایوب اسد عمر سمیت دیگر کی ضمانتوں میں توسیع
Oct 09, 2024