لاہور (سپورٹس ڈیسک) 100 گرام وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے پیرس اولمپکس کے فائنل سے ڈس کوالیفائی ہونے والی سابق بھارتی خاتون ریسلر اور کانگریس رہنما ونیش پھوگاٹ نے بھارتی ریاستی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کو شکست دے دی۔ پھوگاٹ نے ہریانہ میں ہونے والے ریاستی انتخابات میں بی جے پی کے یوگیش کمار کو 6015 ووٹوں سے شکست دے دی۔