گنڈاپور کے فلاپ سکرپٹ ‘کہانی پر یوتھیئے بھی یقین نہیں کررہے: عظمیٰ بخاری

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے گنڈاپور کے فلاپ سکرپٹ اور من گھڑت کہانی پر یوتھیئے بھی یقین نہیں کررہے۔ "گینگ آف کالا چورز"کا پارٹنر چیلا پارٹی کارکنوں میں "مظلوم بچہ"بننے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔  انکا لیڈر نوازشریف کے بغض میں جلتے جلتے اڈیالہ جیل پہنچ گیا ہے۔نوازشریف پاکستان اور قوم کی بات کرنے والے قومی لیڈر ہیں۔ ان کی جب بھی حکومت آئی ملک نے ترقی کی ہے۔ اب بھی ملک اپنے پاؤں پر کھڑا ہو گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علی امین گنڈا پور کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگ کنویں کے مینڈک ہیں اس سے باہر نہیں نکلنا چاہتے۔ جانوروں کی جگہ مویشی منڈیاں ہوتی ہیں اسمبلیاں نہیں۔ آپ لوگ ہر ہفتے پنجاب اور وفاق پر چڑھائی کرنے کی بجائے اپنے صوبے کی عوام پر رحم کھائیں۔ اپنے صوبے کے عوام کو وہ سہولیات پہنچانے کی کوشش کریں جو پنجاب کے لوگ انجوائے کر رہے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن