سیلاب متاثرین: عالمی بنک پاکستان کو 2 ارب ڈالر امداد دیگا، ایک ارب 55 کروڑ نئے منصوبوں کیلئے مختص

اسلام آباد (نیٹ نیوز) عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بین حسین نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے 2 ارب ڈالرز امداد کا اعلان کیا گیا۔ بریفنگ کے دوران عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے بتایا کہ سیلاب متاثرین کے نئے منصوبوں کے لیے 1 ارب 55 کروڑ ڈالرز مختص کیے گئے ہیں۔  ناجی بین حسین نے مزید بتایا کہ موجودہ منصوبوں کیلئے 45 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز مختص کیے گئے ہیں۔ زیادہ تر فنڈنگ سندھ میں سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے مختص ہے۔  انہوں نے کہا سندھ میں سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے لیے 500 ملین ڈالرز خرچ ہوں گے۔ سندھ میں سیلاب متاثرین کو گھروں کی تعمیر کے لیے 22 کروڑ ڈالرز فراہم کیے گئے۔ 21 لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے فنڈز فراہم کیے جا رہے ہیں۔ صوبے میں سیلاب متاثرین کے 9 لاکھ 35 ہزار بینک اکاؤنٹس کھولے جا چکے ہیں۔ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کے مطابق سیلاب متاثرین کو گھروں کی تعمیر کے لیے رقم 4 اقساط میں فراہم کی جا رہی ہے۔ سندھ میں 6 لاکھ 40 ہزار سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں انتہائی شفاف طریقے سے سیلاب متاثرین میں امدادی رقوم دی جا رہی ہیں۔  عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ بلوچستان میں 104 سیلاب متاثرین کے بینک اکاؤنٹس کھولے گئے ہیں۔ صوبے میں سیلاب متاثرین کو گھروں کی تعمیر کیلئے رقوم فراہم نہیں کی گئیں۔ 

ای پیپر دی نیشن