ایک لاکھ سے زائد مقدمات ہائیکورٹ‘ ساڑھے  14 لاکھ ماتحت عدالتوں میں زیرالتوا

لاہور (خبر نگار) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی ہدایت پر لاہور ہائی کورٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عدالت عالیہ لاہور اور پنجاب بھر کی ضلعی عدلیہ میں زیر التوا مقدمات کا فزیکل آڈٹ کروایا گیا۔ 31جولائی 2024ء تک کے زیر التوا مقدمات کے فزیکل آڈٹ کے بعد عبوری فہرستیں تیار کی گئی ہیں۔ ہائی کورٹ میں ایک لاکھ 3 ہزار کے قریب مقدمات زیر التواء ہیں۔ پرنسپل سیٹ پر 65 ہزار 975 مقدمات زیر التوا  ہیں جن میں سے 11 ہزار836 سول مقدمات، 25 ہزار 312 فوجداری، 26 ہزار 175 رٹ درخواستیں اور  2ہزار 652 کمرشل و ٹیکس مقدمات شامل ہیں۔ ہائی کورٹ بہاولپور بنچ پر زیرالتواء مقدمات کی تعداد 9 ہزار 703 ہے، جن میں 5 ہزار746 سول، 6 سو31 فوجداری، 3ہزار316 رٹ درخواستیں اور 10کمرشل و ٹیکس مقدمات لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ پر ٹو ٹل  22 ہزار675 مقدمات‘8 ہزار606 سول، 4 ہزار381 فوجداری، 9 ہزار639 رٹ پٹیشنز اور49 ٹیکس و کمرشل مقدمات‘ ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد5 ہزار343 ہے، جن میں سول  5 ہزار329 کمرشل 14 ہیں۔ ضلعی عدلیہ میں زیرالتواء مقدمات کی تعداد 14 لاکھ 6 ہزار سے زائد ہے۔ جن میں 11 لاکھ 90 ہزار کے قریب سول مقدمات جبکہ 2 لاکھ 17 ہزار سے زائد سیشن مقدمات زیرالتواء ہیں۔ چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں آئندہ انتظامی کمیٹی اجلاس میں زیر التواء مقدمات کو نمٹانے کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن