اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں پانچ لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی مشروط سفارش کردی، رانا تنویر حسین نے اجلاس میں کہا کہ کرشنگ سیزن 21 نومبر سے پہلے شروع کیا جائے گا،شوگر ملز مالکان کاشت کاروں کے تمام واجبات کلئیر کریں گے، شوگر ملز تین ماہ میں برآمدات کو یقینی بنائیں ۔