اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی ف نے آئینی ترامیم کا مسودہ مسترد کر دیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے سینئر رہنما جے یو آئی سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ ہائیکورٹ کے ججز کے تبادلے کی شق مسترد کی ہے، ابھی نہیں کہا جا سکتا کہ ہم آئینی ترامیم کے قریب ہیں یا دور ہیں۔ ہو سکتا ہے کل یا پرسوں تک مولانا فضل الرحمنٰ مسودہ دوستوں سے شیئر کر لیں ہمیں کسی آنے والے یا جانے والے چیف جسٹس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، کسی شخص کو ان کرنے یا آؤٹ کرنے کیلئے آئینی ترامیم لانا مناسب نہیں، ہم ہائیکورٹس کے ججز کے تبادلے کے حق میں نہیں، اگر پی ٹی ایم کا ملک سے علیحدگی کا ایجنڈا نہیں تو میں ان سے معافی طلب کرتا ہوں۔ پابندیاں لگانا مسئلے کا حل نہیں لوگوں کو گلے لگانا ہوتا ہے۔ پاکستان میں جو دوسری طرف بیٹھا نظر آئے اسے انڈیا یا کسی اور سے ملا دیتے ہیں۔
جے یو آئی (ف) نے آئینی ترامیم کا مسودہ مسترد کر دیا
Oct 09, 2024