لاہور(خبرنگار)ایڈمنسٹریٹر لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر شہر بھر تجاوزات اور بینرز ، سٹیمرز ہٹانے کی مہم جاری۔چیف آفیسر ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا کی زیر نگرانی تمام زونز میں بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں. انہوں نے کہا کہ شالامار زون میں زیڈ اوآر پارس زبیرنے عامر روڈ اور انگوری اسکیم، کوٹلی پیر عبدالرحمٰن شادباغ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا اور انسدادِ تجاوزات کاروائیوں کے دوران 2ٹرک عارضی تجاوزات کا سامان ضبط کیا گیا ہے .چیف آفیسر شاہد عباس کاٹھیا نے کہا کہ عارضی تجاوزات کا ضبط شدہ سامان بلدیہ عظمیٰ کے ریگولیشن سٹور میں جمع کروا گیا ہے اور شہر کی اہم شاہراہوں اور گلی محلوں میں 1400 سے زائد بینر اور سٹریمر ہٹائے گئے ہیں۔ شہر کی اہم شاہراہوں اور مارکیٹوں میں تجاوزات کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
بلدیہ نے2ٹرک تجاوزات کا سامان ضبط‘14سو بینرز ہٹا دیئے گئے
Oct 09, 2024