لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا آئین کے آرٹیکل 63 اے کی غلط تشریح پر جنرل ہاوٗس اجلاس ہوا،صدر لاہور ہائیکورٹ بار اسد منظور بٹ نے جنرل ہاوٗس اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا لاہور بار ایوان عدل میں شیلنگ اور وکلا کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں،آمریت میں بھی بار رومز میں شیلنگ نہیں کی گئی ،شیلنگ کرنیوالے افسران و ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں،وکلاء عدلیہ، آئین کی بالادستی اور کالے کوٹ کے تقدس پر کوئی سمجھوتا نہیں کرینگے۔