حکومت آئی پی پیز معاہدوں کی شرائط سامنے لائے:ذکی اعجاز

لاہور (کامرس رپورٹر)ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین ذکی اعجازنے آئی پی پیز کیساتھ معاہدوں کی شرائط کو سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا یہ معاہدیملکی صنعت کاروبار کو ڈیفالٹ کے دہانے پر لے آئے ہیں‘ 19 روپے کیسپیسٹی پیمنٹ کی ادائیگی اب ممکن نہیں جبکہ آئی پی پیز16 سال میں 11 ارب روپے لگا کر 200 ارب روپے کما چکا ہے۔ آئی پی پیز بند رکھ کے وہ سالانہ 1100 ارب روپے چارجز  لے رہے ہیں۔ بجلی بل دے دے کر قوم کا برا حال ہے۔ بجلی فوری 25 فیصد سستی کی جائے۔ ملک میں بے روز گاڑی مہنگائی کی وجہ بجلی اور سود ہے۔وزیر اعظم شہباز خون چوسنے والے آئی پی پیز بند کریں قوم ان کا ساتھ دے گی۔

ای پیپر دی نیشن