پنجاب میں بزنس فسیلی ٹیشن سنٹرز کا دائرہ کار بڑھا رہے ہیں:چوہدری شافع

لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔اس لئے بزنس فسیلیٹیشن سینٹرز کا دائرہ کار بڑھا کرمزید 4شہروں میں بزنس فسیلیٹیشن سینٹرز بنائے جارہے ہیں۔انہوں نے بزنس فسیلیٹیشن سنٹرز کی کارکردگی رپورٹ پر تبصرہ کرتے کہا کہ انکے قیام سے سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹیں دور ہوئیں‘30سے زائد وفاقی اور صوبائی محکمے ایک ہی چھت تلے سرمایہ کاروں کو ضروری سہولیات دے رہے ہیں۔صوبائی وزیرصنعت و تجارت نے کہا غیر ملکی سرمایہ کاروں کو 10روزجبکہ ملکی سرمایہ کاروں کو 15روز میں این او سی مل رہے ہیں۔محکموں کی طرف سے 6ہزار افراد کو کاروباری سرگرمیوں سے متعلق مشاورت فراہم کی گئی۔بزنس فسیلیٹیشن سینٹرز میں 21ہزار درخواستیں آئیں۔اب تک مختلف کاروباری سرگرمیوں کیلئے 18815این اوسی جاری کئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن