آئی پی پیزمعاہدوں پر حکومت کا ازسرنو جائزہ بڑی خوشخبری ہے:میاں ابوذرشاد

Oct 09, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت کی جانب سے انڈپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز کیساتھ معاہدوں کا ازسرنوجائزہ لینے اور بجلی سستی کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کے عمل کا خیر مقدم کیا ہے۔تاجر گروپس کیساتھ ملاقاتوں میںلاہور چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد، سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان اور نائب صدر شاہد نذیر چوہدری نے کہاحالیہ حکومتی اقدامات کاروباری برادری کیلئے ہی خوشخبری نہیں بلکہ صنعتوں کیلئے اہم لائف لائن ہے ۔ انہوں نیکہا کہ توانائی کی قیمتوں میں کمی پاکستانی مصنوعات کی مسابقت کرنے کی صلاحیت بڑھائے گی ، کمپنیاں صارفین کو فائدہ منتقل کر سکیں گی اور حکومت کو تقویت ملے گی۔ایسے اقدامات سے ایس ایم ایز کو اپنے آپریشنز کو وسعت دینے اور قومی معیشت میں کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا۔ صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد نے ؒحکومت پر مزید زور دیا کہ وہ سٹیک ہولڈرز کیساتھ مشاورت کرکے توانائی شعبہ کو موثر اور شفاف بنانے کیلئے منصوبہ بندی کرے۔ 

مزیدخبریں