موڑکھنڈا (نامہ نگار) غیر معیاری کھاد اور زرعی ادویات کا دھندہ عروج پر ہے۔ کھاد کی کوالٹی اور قیمت کی فراہمی کے حوالے سے محکمہ زراعت ننکانہ کا آپریشن۔ دوران چیکنگ کئی دکاندار دکانیں بند کرکے فرار ہو گئے جن کی دکانیں سیل کر دی گئیں۔ موڑ کھنڈا کھادمارکیٹ سے 7 نمونے حاصل کیے گئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت رانا عارف نے کہا کہ محکمہ زراعت کسانوں کو معیاری اور سرکاری نرخ کے مطابق کھاد کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔