ڈپٹی کمشنرقصور کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس

 قصور(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مرتضیٰ ملک‘ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعد بن شبیر،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ملک اصغر علی خاں‘ ایکسئین بلڈنگ غلام عباس سمیت دیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع بھر میں جاری اور نئی ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ضلع کے مختلف کالجز کی چار دیواری کی تعمیر اور ان پر ریزر وائرلگانے سمیت دیگر نئے پراجیکٹس کی منظوری دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ضلع میں جاری میگا پراجیکٹس کی مقررہ وقت میں تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ مفاد عامہ کیلئے شروع کی گئی سکیموں کی تکمیل اولین ترجیح ہے۔

ای پیپر دی نیشن