رجسٹری برانچ شیخوپورہ میں رشوت کا بازار گرم ‘ انتظامیہ کنٹرول کرنے میں ناکام

Oct 09, 2024

شیخوپورہ (عظیم علی شیخ، امجد علی سلطانی سے) رجسٹری برانچ شیخوپورہ میں جاری کرپشن و رشوت ستانی کی روک تھام یقینی بنانے میں ضلعی انتظامیہ ناکام دکھائی دے رہی ہے شہریوں کے مطابق رجسٹری برانچ میں تعینات بعض کرپٹ افسر و ملازمین جس دیدہ دلیری سے رشوت طلب کرتے ہیں اس کی دوسری کوئی مثال نہیں ملتی اس برانچ میں کوئی کام رشوت وصول کئے بغیر انجام نہیں دیا جاتا رجسٹریوں کی تکمیل کے عمل میں شہریوں کو پہلے ہی طرح طرح کے ٹیکسز ادا کرنا پڑ رہے ہیں غریب افراد زندگی بھر کی جمع پونجی سے پلاٹ یا گھر خریدتے ہیں جس پراسے لاکھوں روپے مختلف ٹیکسوں کی مد میں ادا کرنا پڑتے ہیں جس کے باوجود شہریوں کو رجسٹریوں کی تکمیل میں بھاری رشوت ادا کرنا پڑتی ہے، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ رجسٹری برانچ کا عملہ فوری طورپر تبدیل کیا جائے اور فرض شناس افسران و ملازمین کو تعینات کرکے ایمانداری سے امور ذمہ داری سرانجام دینے کا پابند بنایا جائے، علاوہ ازیں رجسٹری برانچ کے ذرائع نے کرپشن و رشوت خوری کے الزام کی تصدیق نہ کی ہے۔

مزیدخبریں