ڈاکو شہری کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر زیورات‘ لاکھوں روپے لے گئے

چونیاں+ قصور (نامہ نگار خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت)تھانہ الہ آباد کے علاقہ کوٹ شاہ محمد میں خاتون زمیندارہ کے گھر درجن کے قریب ڈاکو ملازم کو آڑ بنا کر گھر میں زبردستی داخل ہوئے اور اہلخانہ کو یرغمال بنا کر کمروں میں بند کر دیا، ڈاکووں نے19 تولہ زیور، 18لاکھ روپے ، 4 موبائل، لائسنسی اسلحہ ودیگر قیمتی سامان لوٹ لیا، پولیس تھانہ الہ آباد اور کرائم سین ٹیموں نے کارروائی کا آغاز کر دیا۔خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ڈاکواہلخانہ کوگالیاں نکالتے رہے مزاحمت پر بدتمیزی اور تشدد بھی کیا جاتے وقت ڈی وی آر بھی ساتھ لے گئے۔ متاثرہ خاتون کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن