ڈپٹی کمشنر ننکانہ کا محکمہ زراعت کے دفتر میں قائم سہولت کاونٹرز کا دورہ 

Oct 09, 2024

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ننکانہ محمد تسلیم اختر راو نے ضلع میں کسان کارڈ کی ترسیل کے عمل کا جائزہ لینے کے لیے محکمہ زراعت کے دفتر میں قائم کیے جانے والے سہولت کاونٹرز کا دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ وجیہہ ثمرین ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد اشرف ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت رانا عارف سمیت دیگر افسر بھی موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کسان کاؤنٹرز پر کسانوں میں کارڈز کی تقسیم ، کسانوں کے لیے سائے دار جگہ ، پانی کی دستیابی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا اور کسانوں سے کسان کارڈ کے حصول کے لیے درپیش مسائل بھی دریافت کیے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ نے گفتگو کرتے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے زراعت کے شعبہ کی ترقی کیلئے کسان کارڈ کا اجراء ایک انقلابی اقدام ہے۔ کسان کارڈ ایک ایسا ٹوکن ہے جس کو کسان آنیوالے وقتوں میں ہر قسم کی زرعی سبسڈی کیلئے استعمال کر سکیں گے۔

مزیدخبریں