شیخوپورہ: سی ای او ایجوکیشن کا مختلف سکولز کا دورہ‘ حاضری چیک کی

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ کی نگرانی میں سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان نے گزشتہ روز مختلف سکولز کا دورہ کیا اور تعلیمی معیاراور اساتذہ و طلبہ کی حاضری چیک کرنے سمیت صفائی ستھرائی کے نظام اور ڈینگی تدارک کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا، انہوں نے سکولز پرنسپلز و اساتذہ کو ہدایت کی فروغ تعلیم کی خاطر پنجاب حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پر عملدر آمد یقینی بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور سکولز میں صفائی ستھرائی کے نظام کو موثر بنانے سمیت ڈینگی تدارک کے حوالے سے جاری کر دی ایس او پیز پر عملدر یقینی بنایا جائے تاکہ طلبہ و طالبات کو اس سے متاثر ہونے سے بچایا جاسکے، بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان نے بتایا کہ ضلع میں فروغ تعلیم کے اقدامات موثر و سود مند ثابت ہوئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن