شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے شعبہ خدمت خلق کے چیئرمین محمد سرور چوہدری نے کہاکہ مرکزی مسلم لیگ ملک کی ترقی اور عوام کی خدمت کے لئے پرعزم ہے اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے موثر حکمت عملی اختیار کی جائے گی پاکستان کی سیاسی جماعتیں ذاتی مفادات اور محض اقتدار کی جنگ میں مصروف ہیں، حالیہ آئینی ترمیم کیلئے جوڑ توڑ کی کوششیں اس بات کا ثبوت ہیں، سیاسی جماعتیں عوام کی بجائے صرف اپنے مفادات کیلئے کام کر رہی ہیں جبکہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے حکمرانوں نے ملک کو مزید 3 سال کے لیے آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھوا دیا ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے مرکز خالد بن ولید میں ضلعی امیر حاجی یعقوب چاہل، جنرل سکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ شیخوپورہ میاں حبیب الرحمان،جنرل سیکرٹری مرکزی مسلم لیگ ننکانہ محمد ثاقب مجید ودیگر عہدیداروں کے ہمراہ ممبر سازی کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ مقررین نے اقوام متحدہ اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیاکہ فوری فلسطین پر اسرائیلی مظالم کورکوایا جائے۔