لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹڑسلمان علی آغا نے کہا ہے کہ کرس ووکس کے ہاتھوں میں کیچ آؤٹ ہونے کے بعد یقین کرچکا تھا کہ آئوٹ ہونگا۔میں پویلین واپس جارہا تھا کہ امپائرز نے روک دیا۔آؤٹ تھا یا نہیں تھا یہ میں نہیں جانتا تھا لیکن سچ پوچھیں تو میرا یقین تھا کہ میں آؤٹ ہو چکا ہوں گا۔ فیلڈر کا پاؤں باؤنڈری سے ٹچ ہوا ہے تو چانس مل گیا۔میری اننگز سنچری میں بدل گئی۔ وکٹ پر کریک پڑنا شروع ہو گئے ہیں۔ ابھی وکٹ درست ہے۔ میرا خیال ہے کہ آج شام یا کل صبح سے وکٹ پر بڑے کریک پڑیں گے۔ اس کے بعد بال سپن ہونا شروع ہو جائیگی۔ میرا خیال ہے کہ میچ کا نتیجہ ضرور نکلے گا لیکن کس کے حق میں نکلے گا میں یہی کہوں گا وہ ٹیم زیادہ فیورٹ ہوتی ہے جو 550 پلس سکور کرلے۔ میرا پورا یقین ہے کہ اس مرتبہ ہم رزلٹ بدلیں گے۔ملتان سٹیڈیم سنچری کے حوالے سے کہا کہ کوئی پلان نہیں کیا تھا‘سنچری بنانے پر خوش ہوں۔ میں نیچرل گیم کر رہا تھا۔جس سپنرز کیخلاف زیادہ رنز آ رہے تھے میں بنا رہا تھا۔سپنرز کیخلاف چڑھ کے کھیلتا ہوں۔ اچھا کھیلتا ہوں۔ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ سنچری بنائی۔ انگلینڈ ٹیم نے بیٹنگ کی اور قدرے تیز کی تو یہ ان کا خاص سٹائل ہے۔ وہ بھی چاہیں گے کہ نتیجہ نکلے تو ہم دیکھتے ہیں وہ کہاں غلطی کریں گے۔ اور ہم اس غلطی کا فائدہ اٹھائیں گے اور کوشش بھی پوری کریں گے۔