کاہنہ(نامہ نگار)کاہنہ میں سرعام وکیل پر تشدد کرنے پرایلیٹ فورس کے2اہلکاروں سمیت 16 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیاگیا۔ کاہنہ کے علاقہ حویلی کمہاراں میں شفیق قمرنامی شخص کے دونوں اہلکاروں کا بھائی ساتھیوں کیساتھ مل کر چوری کرنے کی نیت سے آیاجسے شفیق قمرکے وکیل بھائی نعیم قمر نے ساتھیوں سے مل کر پکڑلیا‘ چھڑانے کیلئے ایلیٹ فورس کے اہلکار بلال اورعامرساتھیوں سمیت آگئے‘ پولیس کی موجودگی میں وکیل پرتشدد کیاجس کی فوٹیج منظرعام پرآگئی۔تشدد سے وکیل اور اس کا بھائی شدید زخمی ہوگئے جبکہ وکیل کو مبینہ چوری کا ملزم پکڑنے کی رنجش پر تشدد کا نشانہ بنایا گیاایف آئی آرکےمطابق 3چوروں نے شفیق قمرکے گھر سے6لاکھ روپے نقدی اور5 تولے سونا چوری کیااور فرار ہوگئے جبکہ ایک چور بلاول کو رنگے ہاتھوں چوری کرتے پکڑ لیاگیا۔پولیس نے وکیل نعیم قمر کی مدعیت میں6نامزد اور10نامعلوم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔فوٹیج میں ملزم اہلکاراورانکے ساتھی پولیس سٹیشن کاہنہ کے گیٹ پربھی وکیل پرتشدد کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔