لاہور(خبرنگار) ضلع بھر میں بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ‘ سموگ و ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی 23 گاڑیاں بند، 33 گاڑیوں کے چالان جبکہ 2 لاکھ 50 ہازر روپے کے جْرمانے عائدکئے گئے۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ شہری سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کی نشاندہی کریں اور ماحول دوست ہونے کا ثبوت دیں اور شہری سموگ و ماحولیاتی آلودگی کی شکایات Green Punjab App یا 1373 پر درج کریں۔