فیروزوالہ( نامہ نگار ) فیروزوالہ پولیس نے کچہری فیروز والہ سے قتل کے مقدمہ کے ملزم علی رضا کے فرار ہونے کے واقعہ میں لاپرواہی فرائض میں غفلت برتنے پر تھانہ فیکٹری ایریا کے اے ایس ائی مظفر حسین سمیت چار اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کر کے چاروں اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔پولیس فیروز والہ نے چاروں اہلکاروں کو عدالت میں پیش کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ۔پولیس مفرور ملزم علی رضا کو گرفتار نہ کر سکی۔
فیروز والہ: کچہری سے قتل کے ملزم کا فرار ‘ تھانیدار سمیت چار اہلکاروں کا جوڈیشل ریمانڈ
Oct 09, 2024