لاہور (سٹاف رپورٹر)سیکرٹری ایمرجنسی سروسز، ڈاکٹر رضوان نصیر نے صحت مند،سر سبز اور محفوظ معاشرے کے قیام کیلئے تربیت یافتہ افراد کے کردار اور ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے متاثرہ علاقوں میں آفات کے دوران ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کیلئے کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیموں اور پروفیشنل ایمرجنسی سروسز کے درمیان موثر ہم آہنگی اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے زلزلہ متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کی اور اس موقع پر تقریب کے شرکاء نے2005کے زلزلہ کے شہداء کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز، ڈاکٹر رضوان نصیر نے ان خیالات کا اظہار ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں نیشنل ڈیزاسٹر ریزیلینس ڈے کے موقع پر منعقدہ تقریب میں کیا۔