ملکی استحکام پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے:پیر خالد حسن مجددی

Oct 09, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ملک کی امن و سلامتی اور استحکام پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے،پیغام پاکستان ملک کا وہ عظیم بیانیہ ہے جس نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کی کمر توڑ دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممبران امن کمیٹی علامہ پیر محمد خالد حسن مجددی،حاجی محمد یوسف کھوکھر،الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،پروفیسر محمد سعید کلیدوں،الحاج سرفراز احمد تارڑ،حافظ گلزار آزاد،قاری شہباز رسول،مولانا عثمان غنی بٹ،محمد زبیر کٹھانہ،مولانا ضیا المرتضی چشتی،سید منیر حیدر شاہ نے پیغام پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا داخلی امن ہی ملکی استحکام کا ضامن ہے،ملک و قوم کو استحکام دلوانے کیلئے قومی اداروں کی خدمات قابل قدر ہیں،دہشتگردی کے خلاف پوری قوم سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی  ہے،فتنہ خوارج کا خاتمہ ملکی دفاع،امن و سلامتی اور استحکام کیلئے ناگزیر ہے۔

مزیدخبریں