گو جرانوالہ(نمائندہ خصوصی )گوجرانوالہ میں گیس پریشر کی کمی کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے ،گیس انتظامیہ جان بوجھ کر عوام کو گیس پریشر کے مسئلے سے دوچار کر رہی ہے، گیس نہ ہونے کے باعث امور خانہ داری میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، شہری حلقوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوئی گیس کمپنی کی من مانیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں، شہر میں گیس کا مسئلہ بدستور موجود ہے ، سوئی گیس کمپنی کئی ماہ سے صارفین کے بنیادی حقوق پامال کررہی ہے۔