کامونکی: نشہ کیلئے پیسے نہ ملنے  پر بھائی اور والدہ پر تشدد 

کامونکی(نمائندہ خصوصی)نشہ کے لئے پیسے نہ ملنے پر ناخلف بیٹے نے والدہ پر تشدد کرنے کے علاوہ چھری مار کر بھائی کو شدید زخمی کردیا، بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز مبینہ طور پر نشے کے عادی سجاول نے اپنی والدہ سے پیسوں کے تقاضہ اور انکار پر تشدد کا نشانہ بنایا اسی دوران بھائی عثمان نے والدہ کو بچانا چاہا تو ملزم نے چھری مار کر اسے شدید زخمی کردیا، ایمن آباد پولیس مصروف تفتیش ہے۔

ای پیپر دی نیشن