نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) معذور افراد کے لیے ہمت کارڈ کا اجراء پنجاب حکومت کا قابل تحسین اقدام ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوام کے لیے فلاحی منصوبے تسلسل سے جاری ہیں حکومت کی مالی مدد سے معذور افراد کی مشکلات میں کمی آئے گی ان خیالات کااظہار ممبر قومی اسمبلی اظہر قیوم ناہرا نے سوشل ویلفیئر آفس میں نوشہرہ ورکاں میں معذور افراد کے لیے ہمت کارڈ سکیم کا افتتاح کرتے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نوید حیدر، ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ارشاد وحید، ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر محمد نواز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر زیب النساء ، منیجر پنجاب بینک ضیاالرحمن ودیگر بھی موجودتھے فوکل پرسن سوشل ویلفیئر تصورحسین ملہی کے مطابق ہمت کارڈ کے لیے تحصیل بھر سے 83 درخواستیں منظور ہوئیں جن میں سے 78 افراد کو پہلی قسط مبلغ ساڑھے دس ہزار روپے اور ہمت کارڈ انکے حوالے کردئیے گئے۔