گوجرانوالہ:2ملزم گرفتار،66کلو منشیات برآمد،مزید تفتیش جاری

گو جرانوالہ(نمائندہ خصوصی )تھانہ باغبانپورہ انسپکٹرمحمد یوسف و دیگران پر مشتمل پولیس ٹیم نے منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث ملزم عتیق الرحمن کو گرفتار کرکے 35کلو گرام چرس اور 4کلو 6سوگرام افیون جبکہ ملزم سلیمان کو گرفتار کر کے ملزم سے 26کلو 4سوگرام چرس برآمد کر لی،دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ ضلع بھر میں نوجوانوں کو منشیات فروخت کر تے تھے،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

ای پیپر دی نیشن