حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق نے کہا ہے کہ عوام کو سستی اور معیاری اشیائے خوردونوش کی دستیابی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والے دوکاندار کسی رعائت کی مستحق نہیں،مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنیوالے دکانداروں کیخلاف بلا تفریق اور سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سہیل ریاض،دسٹڑکٹ آفیسر انڈسٹریز رانا گلفام حیدر سمیت دیگر تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اجلاس میں شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ روٹ،نان،بریڈ،کریانہ،پھل سبزیوں اور دیگر اشیائے خوردونوش کی مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے۔