گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سٹی ٹریفک پولیس گوجرانوالہ نے سوشل میڈیا کے چند گروپس میں وائرل ویڈیو کے بارے میں سختی سے تردید کرتی ہے کہ ویڈیو میں موجود شہری کو ٹریفک پولیس کی طرف سے کسی بھی قسم کے تشدد کا نشانہ نہیں بنایا گیاجو کہ ویڈیو سے بھی واضح ہے،ویڈیو میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری نے شرٹ کے بٹن خود توڑے ہیں، وقوعہ ہذا کی بابت بتایا جاتا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس کی جاری مہم چالان نہیں لائسنس کے تحت شہر بھر میں مہم چلا رہی ہے۔