گو جرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے اہم ملاقات کی ، و فد میں چیمبر کے سینئرنائب صدرنوید احمد رانجھا،نائب صدرچوہدری محمد یوسف ،سابق صدور میاں عمر سلیم،محمد عاصم انیس ، سینئر رہنما شیخ عامررحمان ودیگراہم شخصیات شامل ہیں جبکہ محمد شبیر بٹ اے ڈی سی جی،راناانصرسمیت دیگر اہم شخصیات بھی مو جو د تھی،ڈپٹی کمشنر نے تینوں آفس بیوروزکوچیمبر کے الیکشن میں کامیابی پرمبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ اورگو جر ا نو الہ چیمبر کے مابین باہمی روابط کو مضبوط کرنا ناگزیر ہے ۔ ضلعی انتظامیہ اور چیمبر آف کامرس باہمی مشاورت سے بز نس کمیونٹی کے مسا ئل حل کریںگے۔ بزنس کمیونٹی کا ملکی معیشت میں کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔