گکھڑمنڈی(نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام ضلع وزیر آباد مجلس عاملہ کا پہلا باضابطہ تعارفی اجلاس زیر صدارت ضلعی امیر قاری محمد رفیق عابد علوی منعقد ہوا جامعہ محمدیہ کوٹ خضری وزیر آباد میں ہونے والے اجلاس کی نظامت کے فرائض علامہ خالد محمود سرفرازی ضلعی ناظم عمومی نے سر انجام دیئے اجلاس کا آغاز قاری شفیق اعوان کی تلاوت سے ہوا اسامہ صفدر نے بارگاہ رسالت مآب میں ہدیہ نعت پیش کیا اجلاس میں عاملہ کے احباب کا باھم تعارف ہوا اور جماعتی کام کو بہتر انداز میں عوام الناس تک پہنچانے کے متعلق تفصیلی مشاورت ہوئی ۔
جمعیت علماء اسلام ضلع وزیر آباد مجلس عاملہ کا باضابطہ تعارفی اجلاس
Oct 09, 2024