روٹ نمبر10پر بڑی بسیں‘دیگر شہروں میں بھی سپیڈو سروس چلائی جائے:ناظم شوکت

Oct 09, 2024

لاہور (نیوز رپورٹر) چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز و دیگر حکام سے اپیل ہے کہ دیگر شہروں میں بھی سپیڈو بس سروس شروع کی جائے۔ انہوں نے کہاروٹ نمبر10 پر مسافروں کارش رہتا ہے‘یہاں بڑی بسیں چلائی جائیں اور روٹ نمبر6 کو بند کیا جائے کیونکہ اس روٹ پر عوام کو نجی ویگنوں میں بھیڑ بکریوں سفر کرایا جارہا ہے۔

مزیدخبریں